حیدرآباد ۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) معین آباد کے علاقہ میں برقی تار کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ پربھاکر جو پیشہ سے سینٹرنگ کا کام کرتا تھا، حمایت نگر میں رہتا تھا۔ وہ کل دوپہر میں ایک برقی کے پول پر مرمتی کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔