برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد /2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) دسہرہ تہوار کے خصوص میں سجاوٹ کے دوران ایک شخص مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ بیگم پیٹ پولیس نے بتایا کہ 23 سالہ کے سائی سجاوٹ کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ ویسٹ ماریڈپلی علاقہ کا ساکن شخص پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو دسہرہ تہوار کے سلسلہ میں مورتی کو منتقل کرنے کیلئے گاڑی کی سجاوٹ میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔