حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 34 سالہ کیناوتھ چندو جو لکشمی نگر کالونی ونستھلی پورم کے ساکن بالایا کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے وہ کل ایک زیر تعمیر مکان میں کام کے دوران پانی ڈال رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔