برقی سرقہ کے الزام میں ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/30اگسٹ، ( پریس نوٹ ) نرنجن شنڈے ساکن حمایت نگر حیدرآباد کے خلاف برقی سرقہ کا ایک مقدمہ زیر دوران تھا اور وہ 39ہزار 722روپئے واجب الادا تھے کو آج گرفتار کرتے ہوئے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نامپلی کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ این شیام پرساد راؤ انسپکٹر آف پولیس ویجلنس اینڈ اے بی ٹی ایس نے اس بات سے مطلع کیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشیل ریمانڈ میں دے دیا۔ کے مرلی دھر راؤ چیف ویجلنس آفیسر نے اس بات سے مطلع کیا ہے کہ برقی سرقہ میں ملوث ہر شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔