مریال گوڑہ 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے آج آر ڈی او آفس میں ڈی سرینواس ریڈی آر ڈی او مریال گوڑہ کی زیر نگرانی ایک کل جماعتی جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میںریونیو،برقی ،بلدیہ اور پولیس کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلقرکھنے والے سیاسی قائدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر آر ڈی اور سرینواس ریلای نے برقی کی باقاعدہ سیاسی قائدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر آر ڈی او سرینواس ریڈی نے برقی کی باقاعدہ سربراہی کو یقینی بنانے عہدیداروں پر زور دیا اور کہا کہ خاص طور پر سحری اور افطار کے اوقات میں برقی کٹوتی نہ ہونے پائے ۔ اسی طرح صاف صفائی کے تعلق سے ار ڈی او نے مساجد کے اطراف و اکناف میں صاف صفائی اور جراثم کش ادویہ کے چھڑکاو پر زور دیا۔ سی آئی ون ٹاون نے پولیس کی جانب سے کی جانے والے انتظامات کی تفصیلات بیان کیں ۔ جن میں پولیس کی طلایہ گردی کے علاوہ مساجد کے پاس مخصوص اوقات میں پولیس کی موجودگی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں بھی کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو فوری اس کی اطلاع پولیس کو دیں اور امن و امان کی برقراری میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اس موقع پر آر ڈی او نے اعلان کیا کہ حکومت کی جانب سے راشن شاپ میں آدھا کلو شکر زائد دی جائے گی ۔ اس موقع پر تحصیلدار مریالگ وڑہ کرشنا ریڈی،میونسپل کمشنر سریش،بلدیہ اے ای عبدالشکور، ٹرانسکو اے ای،دھنوانجیا، ٹی آر ایس لیڈر ، محمد محبوب علی،فہیم الدین،مولانا مفتی امان اللہ قاسمی ،مولانا مخدوم محی الدین ،محمد حفیظ الدین پاشاہ ، سید سمیع قادری، سی پی آئی لیڈر بی وینکٹیشورلو ،سینئر جرنلسٹ خواجہ حمید الدین کونسلرس محمد عبدالغنی و دیگر موجود تھے۔