برقی سب اسٹیشن کیلئے اراضی کا معائنہ

یلاریڈی ۔ 18مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے لکشماپور موضع شیوار پر جدید برقی سب اسٹیشن منظور کیا گیا ‘ کیلئے ضروری اراضی کا مقامی رکن اسمبلی مسٹر روینہ ریڈی نے معائنہ کیا۔ موضع شیوار پر 33/11 KV برقی سب اسٹیشن کے قیام کیلئے فنڈ جاری کئے جانے سے اس کی تعمیرات کیلئے ضروری اراضی عوام نے منتخب کیا جس پر رکن اسمبلی نے اظہار اطمینان کیا ۔ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے فوری بعد سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن گوڑ ‘ سرپنچ بالاراجو ‘ ایم پی ٹی سی روینہ گوڑ ‘ یلاریڈی منڈل پریشد صدر مسٹر گنگا دھر ‘ زیڈ پی ٹی سی رکن مسٹر سامیل ‘ نائب صدر منڈل پریشد مسٹر سرینواس ‘ قائدین میں مسٹر سمپت گوڑ ‘ ودیا ساگر ‘ رکن معاون مسٹر عبدالرفیق ‘ راج شیکھر موجود تھے ۔