برقی سب اسٹیشن کا کام جاری

یلاریڈی۔ 16جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور موضع شیوار پر تعمیر کیا جارہا 33/11
KV کا برقی سب اسٹیشن کا کام تیزی کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ اس برقی سب اسٹیشن تعمیرات کیلئے ایک کروڑ روپئے RECPSI فنڈ منظور کیا گیا۔ کچھ دن پہلے ہی رکن اسمبلی یلاریڈی مسٹر رویندر ریڈی نے سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا تھا جس پر برقی اسٹیشن کے کام تیزی کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے جو بہت جلد مکمل ہونے کو ہے۔