برقی سب اسٹیشن آپریٹرس کو معطل کرنے کا مطالبہ

یلاریڈی 4 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صحیح ڈھنگ سے برقی سربراہ نہ کرنے والے آپریٹروں کو فوری خدمات سے برخواست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منڈل لنگم پیٹ کے پولکم پیٹ،کناپور ۔ پوتائی پلی مواضعات سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کسان پولکم پیٹ برقی سب اسٹیشن کو قفل ڈال کر اس کے روبرو دھرنا منظم کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ سب اسٹیشن سب سٹیشن پر آپریٹروں کی خدمات انجام دینے والے واجد خان،ستیم ،شیوا کمار،نارائنا پر لاپرواہی سے خدمات انجام دینے کا الزام لگایا ۔ شعبہ زراعت کو سربراہ کی جانے والی برقی تھری فیس کو لاپرواہی کے ساتھ سربراہ کیا جارہا ہے ۔ سب اسٹیشن پر کوئی آپریٹر موجود نہیںرہتا ۔اس سے قبل بھی ان آپریٹروں کو برخواست کرنے کا ڈیمانڈ کرنے پر کسانوں کے احتجاج کیا۔ اطلاع ملنے پر یلاریڈی اے ڈی ای سرینواس لنگم پیٹ میں اسٹیشن انچیف لکشمن سب اسٹیشن کو پہنچنے اور ان کے مسائل دریافت کئے جس پر کسانوں نے کہا کہ یہ آپریٹرس تھری فیس برقی کم از کم دو گھنٹہ بھی سربراہ نہیں کررہے ہیں لاگ بک میں مگر پانچ گھنٹہ سربراہ کرنے کا ریکارڈ درج کررہے ہیں اور جمعرات کی رات خدمات انجام دینے و الے آپریٹرس سب اسٹیشن پر شراب خوری کرکے سو گئے برقی ٹرپ ہونے پر کسان ہی سب اسٹیشن آکر آپریٹروں کو نیند سے بیدار کیا اور برقی بحال ہوئی۔ موضع سابق سرپنچ رمیش ریڈی نے اے ڈی ای سے کہا کہ یہ لوگ حیران ہوگئے ۔ اے ڈی اے نے فوری برقی سب اسٹیشن گتہ داروں کو دیئے ۔ چار آپریٹروں کو بدلنے کا اے ڈی ے سرینواس نے کسانوں کو تیقن دیا جس پر کسانوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔