برقی تار کی زد میں آکر نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی تار کی زد میں آکر دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ محمد خالد ‘ 18 سالہ اقبال احمد خان ساکن سلیمان نگر راجندر نگر اسی علاقہ میں واقع برقی ٹرانسفارمر کے کیبل کی زد میں آگئے اور برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوانوں کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔