برقی بل سے پریشان حال شخص کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : برقی بل سے پریشان حال ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ موسم گرما کے سبب اس کے مکان میں برقی بل بہت زیادہ آگیا تھا جس سے دل برداشتہ ہو کر اس 40 سالہ شخص ملیش نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق ملاپور علاقہ کا ساکن ملیش پیشہ سے لیبر تھا ۔ آج اس کے مکان میں برقی بل کے معاملہ پر تنازعہ ہوا اور مہنگی بل کو لے کر اس نے مولاعلی کے علاقہ میں ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔۔