برقی اور کوئلہ پر مرکزی اور ریاستی وزراء کا اجلاس

نئی دہلی۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) برقی،کوئلہ، قابل تجدید توانائی اور معدنیات کے شعبہ سے متعلق اسکیمات کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی اور ریاستی وزراء کا اجلاس 7اور 8اکٹوبر کو وڈوڈرا ( گجرات ) میں منعقد ہوگا جبکہ دو روزہ کانفرنس کا افتتاح مرکزی وزیر پیوش گوئل کریں گے۔ وزارت توانائی نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ مجوزہ کانفرنس کا مقصد برقی، کوئلہ، قابل تجدید توانائی اور معدنیات کے شعبہ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال اور جاریہ اسکیمات و پروگرامس کا جائزہ لینا ہے۔ یہ کانفرنس حکومت گجرات کے زیر اہتمام 6-10 اکٹوبر کو انٹرنیشنل انرجی کانفرنس سے قبل منعقد کی جارہی ہے جس میں ریاستی وزراء اور سکریٹریز اور مرکزی وزراء اور عوامی شعبہ کے سینئر عہدیدار شریک ہوں گے۔