برقعہ پہن کر لدھیانہ کورٹ پہنچی راکھی ساونت کو ملی ضمانت

چندی گڑ: والمیکی کے خلاف قابل اعتراض ریماکرس کے سلسلے میں لدھیانے کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز اداکارہ کی ضمانت منظور کی ‘ جس نے گرفتار ی سے بچنے کے لئے عدالت میں برقعہ پہن کر پہنچی تھی۔

اپنے خلاف مذکورہ مقدمہ میں سنوائی کے دوران جمعرات کے روز راکھی عدالت میں حاضر ہوئی تھی۔پچھلے ماہ عدالت نے راکھی ساونت کے خلاف گرفتاری ورانٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ 7جولائی تک راکھی کو عدالت میں پیش کیاجائے ۔

لدھیانہ پولیس سے کی گئی شکایت جس میں پچھلے سال ٹی وی شو کے دوران قبل اعتراض تبصرے کے پیش نظر عدالت نے کہاکہ اداکارہ نے والمیکی سماج سے ’’ غیر مشروط معافی نامہ‘‘عدالت میں پیش کیا ہے۔راکھی کوایک لاکھ کے دو باونڈس جمع کرانے کے بعد ضمانت دیدی گئی۔ بعدازاں وہ ممبئی روانہ ہوگئی۔

پچھلے سال مارچ میں عدالت نے راکھی کے خلاف غیر ضمانتی ورانٹ جاری کیاتھا اور پنچاب پولیس راکھی کی گرفتاری کے لئے ممبئی بھی پہنچی تھی۔ تاہم وہ خالی ہاتھ ہی لوٹی کیونکہ دئے گئے پتے پر راکھی موجود نہیں تھی۔