برقعہ اور قیمتی اشیاء کی صفائی کے لیے ڈٹرجنٹ متعارف

حیدرآبادی دو بہنوں کا کارنامہ ، تجارت کو وسعت دینے کا عزم
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں نے صنعت کاری کے میدان میں ایک منفرد مقام حاصل کرتے ہوئے برقعہ ، اسٹولس اور قیمتی اشیاء کی صفائی کے لیے ڈٹرجنٹ تیار کیا ہے ۔ برقعہ کی دہلائی ایک اہم مسئلہ تھا تاہم حیدرآباد کی دو بہنوں نے اس کو آسان بنادیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسرت خاتون اور مہہ نور خاتون نے کافی تحقیق کے بعد ایک بہترین ڈٹرجنٹ کو تیار کیا ہے ۔ اس کے استعمال سے قیمتی ملبوسات بالخصوص برقعہ کی چمک دمک پر کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ اس میں مزید چمک پیدا ہوگی ۔ اسی دوران مسرت خاتون اور مہ نور خاتون نے بتایا کہ وہ کالج کے دور سے ہی آپس میں کوئی تخلیقی کام کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اس بات کو محسوس کیا کہ کالج کی مسلم لڑکیاں اور خواتین کو اکثر و بیشتر برقعہ کی صفائی ایک بڑا مسئلہ رہتا ہے ۔ ایسے میں انہوں نے کافی غور و خوص کے بعد ایک بہترین ڈٹرجنٹ کو متعارف کیا ہے جو کہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور خاص ڈٹرجنٹ ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اندرون چھ ماہ پراڈکٹ کی آن لائن مارکیٹنگ کی تجویز رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 10 تا 12 مہینوں میں میٹرو شہروں میں اپنی تجارت کو وسعت دیں گے ۔ ابتداء میں 5 روپیوں میں 12 ملی لیٹر کے 5 روپئے میں پیاکٹس کے علاوہ 200 ایم ایل اور 1000 ایم ایل کے ڈٹرجنٹ کی بوتلیں متعارف کی گئیں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پراڈکٹ کو متعارف کرنے کے بعد انہیں صارفین سے غیر معمولی ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔۔