برقراری امن کیلئے عوام سے تعاون کی خواہش

نظام آباد میں امن کمیٹی کا اجلاس، ایس پی وشوا پرساد کا خطاب
نظام آباد:4؍ ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)امن کمیٹی کا اجلاس آج امبیڈ کر بھون نظام آباد میں ضلع ایس پی مسٹر وشوا پرساد کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مئیر آکولہ سجاتا، او ایس ڈی چندنا دپتی و دیگر عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ایس پی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے تعاون سے ہی عید و تہوارپرُ امن طور پر انعقاد عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ ضلع ایس پی نے اس موقع پر عوام سے بات چیت کی اور اراکین کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور امن کمیٹی کے اراکین کی تجاویزکو بھی قبول کرتے ہوئے تمام افراد کے اتحاد سے ہی عیدالاضحی اور گنیش تہوار پرُامن طور پر منعقد کیا جاسکتا ہے اور پرامن ماحول میں تقریب کے انعقاد کیلئے عوام سے خواہش کی۔ او ایس ڈی چندنا دپتی نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی برابر کی ذمہ داری ہے لہذا پولیس اور عوام کے تعاون کے ذریعہ ہی تقریب کوپرُ امن انعقاد کرنے اور ایک دوسرے کا تعاون کرنے کی خواہش کی۔ مئیر آکولہ سجاتا نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور عوام کی ضرورتوں کو تکمیل کرنے کی ہدایت دی۔ عیدالاضحی کے دن جانوروں کے فضلاء کو فوری صفائی کیلئے اقدامات کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا۔ اس اجلاس میں ڈی ایس پی نظام آباد آنند کمارکے علاوہ سرکل انسپکٹرس، سب انسپکٹرس کے علاوہ امن کمیٹی کے اراکین حبیب احمد سابق رکن حج کمیٹی،ٹی آرایس قائدین یٰسین صابری، عمرستار،مولانا کریم الدین کمال ریاستی نائب صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس،سمیر احمد صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس، شیخ علی صابری کے علاوہ دیگر مذاہب کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔