برقراری امن کیلئے سبھی مذاہب کا احترام ضروری ۔ ڈی ایس پی کا خطاب

بھینسہ /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر میں امن و امان کی برقراری کیلئے شہر کی عوام ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتے ہوئے تہواروں کو خوشی کے ساتھ منائیں ۔ ان خیالات کا اظہار بھینسہ ڈی ایس پی اے راملو نے اپنے دفتر میں بھینسہ اراکین بلدیہ کے ہمراہ ایک مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محکمہ پولیس کی جانب سے آنے والے تہواروں پولا گنیش اور عیدالاضحی کے انتظامات کیلئے بینسہ اراکین بلدیہ کے ہمراہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں بھینسہ شہر کے اراکین بلدیہ فیض اللہ خان مرزا ادریس بیگ ، افتخار الدین ، پربھو ایڈوکیٹ ، سائی ناتھ ، پرتھوی ، معاون اراکین بلدیہ متین اللہ ، امتیاز الحق کے علاوہ نائب صدر نشین بلدیہ محمد جابر احمد اور دیگر اراکین بلدیہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بھینسہ ڈی ایس پی نے تمام اراکین بلدے ہسے تہواروں کے دوران پولیس کو تعاون کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کی برقراری کو بنائے رکھنے کیہلئے اور تہواروں کیلئے بلدیہ کی جانب سے انتظامات کرنے کی اپیل کی ۔ جس پر بھینسہ بلدیہ نائب صدر نشین محمد جابر احمد نے کی اور تمام اراکین بلدیہ نے پولیس کو مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا اور بتایا کہ بھینسہ بلدیہ کی جانب سے گنیش جلوس گذرنے والے راستوں پر موجود گڑھوں کو مٹانے کیلئے مورم ڈالی جائے گی اور گذشتہ سال بھینسہ گڈنا واگو پراجکٹ پر بلدیہ کی جانب سے گنیش وسرجن کیلئے پلیٹ فارم تیار کیا گیا تھا اور اس سال بھی بھینسہ بلدیہ کی جانب سے مزید دیگر انتظامات کئے جائیں گے ۔ بھینسہ بلدیہ کے ہندو مسلم تمام اراکین نے کہا کہ اپنے اپنے وارڈوں میں نظر رکھتے ہوئے تہواروں کو پرامن طریقہ سے منایا جائے گا اور پولیس کا بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔ اس موقع پر بلدیہ نائب صدرنشین نے بھینسہ ڈی ایس پی کو بتایا کہ شہر کے کئی علاقوں میں برقی تار نیچے لٹک رہی ہے ۔ لہذا پولیس کی جانب سے محکمہ برقی کے عہدیداروں کو اس جانب متوجہ کروایا جائے ۔ اس موقع پر بھینسہ سرکل انسپکٹر واسودیو راؤ ، بھینسہ رورل سرکل انسپکٹر کے ونود اور بھینسہ سب انسپکٹر پراوین کمار موجود تھے ۔