برطانیہ کو انسانی حقوق پر لکچر نہ دینے سعودی عرب کی خواہش

لندن۔26اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے سفیر برائے برطانیہ نے آج باہمی احترام کی خلاف ورزی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کسی سے بھی لکچر سننے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ سعودی عرب کے سفیر کا یہ تبصرہ اُس وقت منظرعام پر ایا جب کہ برطانیہ نے جاریہ ماہ سعودی عرب کے تعزیری نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عہدیداروں کو انسانی حقوق کے بارے میں  تربیت دینے کی ضرورت ہے ۔ سعودی سفیر محمد بن نواپ بن عبدالعزیز نے اپنے ملک کی معاشی اہمیت برطانیہ پر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی تعاون صیانتی معاملت میں بھی قابل قدر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ برطانیہ اور سعودی عرب کے یہ تعلقات جاری رہیں لیکن ہم اس بارے میں کسی سے بھی کوئی لکچر سننے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ برطانیہ کے روزنامہ ’’ دی ٹیلیگراف‘‘ کے بموجب برطانیہ کو چاہیئے کہ سعودی عرب کے عہدیداروں کو انسانی حقوق کے احترام کی تربیت دیں ۔ سفیر نے کہا کہ ہمارے مشترکہ دفاعی مفادات آئندہ بھی جاری رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم مختلف قسم کے خطرات کا سامنا کریں ۔ سعودی عرب کیلئے یہ بات بہت اہم ہے کہ اُس کا دیگر تمام ممالک احترام کرتے ہوں ۔