دوحہ: 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قطر کی بحریہ اور برطانوی شاہی بحریہ کے درمیان اشتراک و تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر کے علاقائی آبی حدود میں برطانیہ کا جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس میڈلٹن پہنچ گیا ہے جو دہشت گردی اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی مشق میں حصہ لے گا تاکہ اس علاقہ کو زیادہ مستحکم کیا جاسکے۔ اس مشق میں آبدوز کشتیوں، بحری جہازوں اور کریزرس شکن ہتھیار بھی استعمال کئے جائیں گے۔ برطانوی شاہی بحریہ کا جنگی بحری جہاز ایچ ایس مڈلٹن قطر کی بحریہ کا جنگی جہازوں کے ساتھ مشق میں حصہ لے گا ۔