یارکشائر۔27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)برطانوی باکسر اسکاٹ ویسٹ گارتھ لائٹ ہیوی ویٹ مقابلہ جیتنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔یارکشائر کے ٹاؤن ڈانکاسٹر میں ڈیک سپیل مین کے خلاف مقابلہ جیتنے والے 31 سالہ اسکاٹ ویسٹ گارتھ زندگی کی بازی ہارگئے کیونکہ میچ کے دوران دونوں باکسرز میں شدید مکے بازی ہوئی۔مقابلہ جیتنے کے بعد انٹرویو کے دوران بھی برطانوی باکسر تکلیف میں دکھائی دئے ، سر چکرانے کی وجہ سے وہ بار بار سر کو تھامتے رہے ، طبی عملے نے ان کا معائنہ کیا اور بعد ازاں تکلیف زیادہ ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔