ممبئی 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دلت قائد اور تین مرتبہ رکن پارلیمنٹ بننے والے پرکاش امبیڈکر نے آج ایک تنازعہ کھڑا کردیا۔ مبینہ طور پر اُنھوں نے الیکشن کمیشن کو دو دن کی سزائے قید دینے کی دھمکی دی اگر وہ سیاسی پارٹیوںکو پلوامہ دہشت گرد حملے کے بارے میں تذکرہ کرنے سے روکیں۔ امبیڈکر کے بیان کا سہارا لیتے ہوئے جو اُنھوں نے مہاراشٹرا کے ضلع ایوت محل میں ایک عام جلسہ کے دوران دیا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاستی الیکشن کمیشن نے جمعہ کے دن مقامی انتخابی عہدیداروں سے ایک رپورٹ طلب کی ہے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے جو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں شولاپور اور اکولہ انتخابی حلقوں سے امیدوار ہیں، ونچت بہوجن اگھاڑی نے اُنھیں امیدوار بنایا ہے۔ یہ ایک انتخابی اتحاد ہے جس کی قیادت امبیڈکر زیرقیادت بھدرب بہوجن مہا سنگھ کررہی ہے، اِس کے علاوہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے اسدالدین اویسی بھی اِس کی قیادت کرتے ہیں۔ وی این اے نے مہاراشٹرا کی تمام 48 نشستوں کے لئے امیدوارکھڑے کئے ہیں۔