برسراقتدار افراد کو نہرو سے دشمنی :سونیا گاندھی

نئی دہلی ۔ /13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد سونیا گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ نہرو کی وراثت کی اہمیت کم کرنے کی برسراقتدارافراد کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کیونکہ انہیں ہندوستان کے اولین وزیراعظم سے دشمنی ہے ۔ کیونکہ انہوں نے ہندوستان کی تعمیر کیلئے اور اسے بدتر بننے سے روکنے کیلئے جدوجہد کی تھی ۔ وہ کانگریس قائد ششی تھرور کی کتاب کے دوسرے ایڈیشن کا رسم اجراء انجام دینے کے بعد جس کا عنوان ’’نہرو ۔ ہندوستان کے موجد ‘‘ تھا انجام دینے کے بعد خطاب کررہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سیاست کی بنیادی اقدار اور جمہوریت کو مرتکز کرنے کیلئے نہرو کی وراثت کی احیاء ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ششی تھرور نے ان کوششوں کا خلاصہ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے جمہوری اداروں کی تعمیر اور ایک مستحکم ہندوستانی سیکولرازم کی تعمیر کیلئے نہرو کی کوششوں کی بھی تفصیل بیان کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نہرو نے ہندوستان کو ایک سوشلسٹ معیشت اور غیرجانبدار خارجہ پالیسی عطا کی ۔ یہ اقدار ہندوستانیت کے نظریہ کی بنیاد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ششی تھرور نے آج جو کچھ کہا ہے وہ نہرو کی وراثت ہے جس کی اہمیت کم کرنے کی برسراقتدار افراد روزانہ کوشش میں مصروف ہیں ۔ کیونکہ وہ ہندوستان کو تبدیل کرکے اس کی حالت بدتر بنادینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نہرو کے ایسی طاقتوں سے جنگ کرنے کے مستحکم ارادے اور جمہوریت کو بچانے کی جدوجہد کا احیاء کرنا چاہئیے ۔