بردوان 4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بردوان ضلع کے پوہار پور گاؤں میں آج بی جے پی اور ترنمول کانگریس کارکنوں میں جھڑپ ہوگئی ۔ دونوں ہی گروپس لاٹھیوں سے لیس تھے ۔ جھڑپ کے بعد علاقہ میں ریاپڈ ایکشن فورس کے دستوں کی بڑی تعداد کو متعین کردیا گیا ہے ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ یہاں دونوں گروپس میں کسی معمولی بات پر تکرار کے بعد جھڑپ ہوگئی لیکن پولیس نے احتیاطی طور پر ریاپڈ ایکشن فورس کو یہاں متعین کردیا ہے ۔ ترنمول نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حامیوں نے ترنمول کی ریلی کو روکنے کی کوشش کی جس کے بعد جھڑپ ہوئی ۔