بردوان دھماکہ کیس ‘ این آئی اے ٹیم بنگلہ دیش میں

ڈھاکہ 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بردوان دھماکہ کے پس پردہ منصوبہ کو بے نقاب کرنے قومی تحقیقاتی ایجنسی کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے آج بنگلہ دیش میں سکیوریٹی عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ این آئی اے کے عہدیدار بنگلہ دیش کے سکریٹری وزارت داخلہ محمد مزمل حق خان اور دوسرے متعلقہ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ کا عملہ بھی این آئی اے کے ساتھ مصروف ہے ۔ این آئی اے ڈائرکٹر جنرل شرد کمار کی قیادت میں یہ ٹیم آج بنگلہ دیش پہونچی ۔