بردوان دھماکہ : بنگلہ دیش میں 3 میانماری گرفتار

ڈھاکہ ۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے 3 شہریوں کو بردوان دھماکہ کے سلسلہ میں یہاں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش نے اپنی سرحدوں پر سازشیوں کی تلاش میں شدت پیدا کردی ہے تاکہ ممنوعہ تنظیم جے ایم بی کے زائد از 100 عسکریت پسندوں کو پکڑا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کرشنا پڈارائے نے آج کہاکہ یہ تینوں محروسین روہنگیا سالیڈاریٹی آرگنائزیشن اور دیگر میانماری تنظیموں کے اراکین ہیں۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضہ سے 5 ڈیٹونیٹرس ، دو جیل پر مبنی بم کے مادے اور 500 کیلو گرام دھماکو مادہ ضبط کیا گیا ہے۔