برتن ہر گھر کی اولین ضرورت ہیں ۔ اگر برتنوں کو اچھی طرف صاف نہ کیا جائے تو نئے برتن بھی پرانے لگتے ہیں ۔ صفائی ستھرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ گھر میں خواتین ہیں ورنہ جس گھر میں کوئی خاتون نہ ہو وہ گھر گھر ہی نہیں لگتا ۔ چیزیں ادھر ادھر بکھری پڑی ہیں ،برتن کچن میں پھیلے پڑے ہیں ۔ گھر کی صفائی ہو یا برتنوں کی صفائی یہ تمام کام صرف خواتین انجام دے سکتی ہیں ۔ صاف برتن بیماریوں سے نجات دلاتے ہیں ۔ برتنوں کو صاف اور چمکدار رکھنے کیلئے چند مفید مشورے دیئے جارہے ہیں ،آپ ان پر عمل کریں اور اپنے برتنوں کو صاف شفاف رکھیں ۔ المونین کے برتنوں کو کسی ایسے صابن سے دھولیں جس میں زیادہ کاسٹک نہ ہو ،صابن لگا کر اچھی طرح ملیں اور گرم پانی سے دھولیں ۔ دھونے کے بعد کسی کپڑے سے صاف کر کے دھوپ میں سکھا کر خشک کرلیں ، پیتل کے برتنوں کو صاف کرنے کیلئے لیموں کا استعمال کریں۔ پیتل کے برتنوں کو کٹھائی اور لکڑی کی راکھ سے بھی صاف کیا جاتا ہے ۔ یہ طریقے استعمال کرنے کے بعد کسی پاوڈر سے رگڑ کر صاف چمکا لیں ۔ پیتل کے برتنوں کو دھونے کے فوری بعد خشک کرلیں ،ورنہ اس پر ہرے دھبے پڑجاتے ہیں اور اگر برتن بہت گندے ہوں اور ان پر دھبے پڑے ہوں تو پہلے لیموں کے عرق سے صاف کرلیں اور پھر صابن یا پاڈور سے اچھی طرح رگڑ کر گرام پانی سے دھولیں ۔ تانبے کے برتن آج کل بہت کم استعمال کئے جاتے ہیں ۔ تانبے کے برتنوں کو بھی پیتل کے برتنوں کی طرح صاف کیا جاتا ہے۔