سڈنی۔ 12؍فبروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ٹیم کے آل راؤنڈربراڈ ہاگ آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کے معمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اور بولرہاگ بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکروچرس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ عالمی کپ میں حصہ لیکروہٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کا مقابلہ کھیلنے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بن جائیں گے۔ پاکستان کے خلاف23 مارچ کو آسٹریلیائی ٹیم میرپور کے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں جب میدان میں اترے گی تواس وقت ہاگ کی عمر 43 سال اور45 دن ہوگی۔
موجودہ ریکارڈ کینیا کے اسٹیوٹیکولو کے پاس ہے جنہوں نے گزشتہ برس شارجہ میں کینیڈا کیخلاف میچ 42 سال اور154 دن کی عمر میں کھیلا تھا۔ جارج بیلی ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز 16 مار چ کو بنگلا دیش میں ہوگا جس میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔میگا ایونٹ کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،جس کی قیادت جارج بیلی کریں گے۔گروپ ٹو میں آسٹریلیائی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 مارچ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی،جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ 16 مارچ کو بنگلا دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔