حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : خوردنی تیل تیار کرنے والی سرکردہ کمپنی ، ایس اے آر این کی جانب سے اس کے فلیگ شپ برانڈ
Naturalle کے تحت دو نئے پراڈکٹس کو متعارف کیا گیا ہے ۔ یہ پراڈکٹس نیچرل ہیلت رائس بران آئیل اور نیچرل سونا مسوری چاول ہیں ۔ ان پراڈکٹس کا آغاز مشہور ٹالی ووڈ اداکارہ سجنانے انجنی کمار گپتا ، شبہم گپتا ، ڈائرکٹرس ، ایس اے آر ایل کی موجودگی میں کیا گیا ۔ نئے پراڈکٹس کے لانچ کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انجنی کمار گپتا نے کہا کہ برانڈ Naturalle کا سفر شاندار رہا ۔ ہماری یہ کوشش ہے کہ ہمارے کسٹمرس کے لیے اچھے اور صحت بخش پراڈکٹس پیش کئے جائیں ۔ اسٹڈیز کے مطابق ہندوستانی امراض قلب سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ پایا جاتا ہے ۔ پراڈکٹ جیسے رائس بران آئیل ، جس میں اوریزنول زیادہ ہوتا ہے ، قلب کے لیے اچھا ہوتا ہے ۔۔