برانڈ فیکٹری کا ’ ریڈ زون سیل ‘ 999 روپئے میں 5 ملبوسات

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : شاپنگ کے لیے کسی خاص موسم ، تہوار یا وجہ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ خاص طور پر ایک ایسے وقت جب چیزیں کم قیمتوں پر دستیاب ہوں جیسا کہ ہندوستان میں ڈسکاونٹ سیل کے مشہور برانڈ فیکٹری ایکبار پھر اپنی پرکشش پیشکش کے ساتھ حاضر ہے ۔ جس سے آپ اپنے وارڈ روب کو کچھ مشہور برانڈس کے ملبوسات سے بھر سکتے ہیں جیسے ’ ریڈ زون سیل ‘ سے موسوم کیا گیا ہے ۔ سالانہ کلیرنس سیل کے ذریعہ گاہک 999 روپئے میں 5 بہترین ملبوسات خرید سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 200+ اوریجنل برانڈس جیسے رینگلر ، لی کوپر ، لیویس ، پے پے جنیز ، ریمنڈ ، جیلس 21 ، نائیکے ، پیوما ، اسپائکر اور کئی پر 20% تا 70% ڈسکاونٹ سال بھر دیا جاتا ہے ۔ ہندوستان کے 42 شہروں میں 93 اسٹورس کے ساتھ برانڈ فیکٹری میں انتہائی مشہور برانڈس کے ملبوسات اور جوتے دستیاب ہیں جو روزانہ دفتر جانے ، روزمرہ پہننے والے ، تہواروں کے موقع پر ، گھر کے لیے آرام دہ اور مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کے آرام کا خیال کیے ہوئے تیار کئے جاتے ہیں ۔ علاوہ ازیں برانڈ فیکٹری میں ہینڈ بیاگس ، لگیج ٹرالیز ، بیاک پیاکس اور دیگر فیشن کے ساز و سامان جیسے امریکن ٹورسٹر ، وی آئی پی ، HLavie ، کیپریز اور مزید کئی اس موقع پر برانڈ فیکٹری کے سی ای او سریش سادھوانی نے ریڈ زون سیل سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ گاہک کی حیثیت سے ہم ہمیشہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ ہمیں زائد پیسے ادا کئے بغیر زائد چیزیں مل جائیں ۔ لہذا 999 روپئے ادا کر کے 5 اوریجنل برانڈس کے ملبوسات حاصل کئے جاسکتے ہیں جب کہ یہ پیشکش لوگ فراموش کرچکے ہیں تاہم اب ہم نے اس کو ماضی کی نہیں بلکہ موجودہ زمانے کی پرکشش پیشکش میں تبدیل کردیا ہے ۔ ریڈ زون سیل کے علاوہ دیگر دو خصوصی پرپل زون اور گولڈ زون بھی بنائے گئے ہیں جہاں انتہائی سونچ سمجھ کر خریدی کرنے والے گاہک 999 روپئے میں 3 ملبوسات (پرپل زون سے ) اور گولڈ زون سے 1199 روپئے ادا کرتے ہوئے 2 ملبوسات خرید سکتے ہیں ۔ لہذا اپنے قریب ترین واقع برانڈ فیکٹری اسٹور تشریف لائیں اور سیل سے بھر پور استفادہ کریں ۔۔