براسیلیا 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی صدر ڈیلما روسیل نے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جرمنی کے خلاف اپنی ٹیم کی 7-1 کی شکست پر عوام سے معذرت خواہی کرتے ہوئے کہاکہ وہ اِس نتیجہ پر مایوس ہیں۔ سماجی رابطہ کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اُنھوں نے کہاکہ ہر برازیلی شہری کی طرح وہ بھی اپنی ٹیم کی ناکامی پر انتہائی مایوس ہیں اور وہ اپنے شائقین اور برازیلی ٹیم کے مداحوں سے معذرت خواہ بھی ہیں۔علاوہ ازیں سیمی فائنل میں ٹیم کی قیادت کرنے والے برازیلی کپتان ڈیوڈ لوئس نے اِس شکست کے بعد ملک اور قوم سے معذرت خواہی کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ہر شہری سے اِس شکست کے بعد معذرت خواہی کرتے ہیں۔