حیدرآباد 7 مئی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے تین افراد کو گرفتار اور برازیل کی متروک کرنسی (کروزیڈوس ) مالیتی 46 لاکھ روپئے برآمد کرلی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ 43 سالہ پی دھن لکشمی ساکن موسی پیٹ نے اپنے بیٹے پی روی کمار اور سنتوش کی مدد سے 4 لاکھ کی برازیلی کرنسی حاصل کی جو ناقابل استعمال ہے ۔ گرفتار ملزمین نے اس کرنسی کو ڈی روی کمار اور وائی اننت ریڈی اور کرن کے حوالے کیا تا کہ عوام کو دھوکہ دے کر رقم ہڑپ کی جاسکے ۔ ٹاسک فورس نے دھن لکشمی اور اس کے بیٹے روی کمار اور وائی اننت ریڈی کو سکندرآباد پیراڈائز ہوٹل کے قریب گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے دو لاکھ کروزیڈوس کرنسی برآمد کرلیا ۔