برازیل کا آج سیمی فائنل میں جرمنی سے مقابلہ

ریوڈی جینیرو ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ کپ 2014ء کے پہلے سیمی فائنل میں کل میزبان برازیل کا مقابلہ خطاب کی ایک اور دعویدار ٹیم جرمنی سے ہوگا۔ برازیل کیلئے اپنے اسٹار کھلاڑی نیمر کی خدمات دستیاب نہیں جوکہ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ ٹیم کو کپتان کی خدمات بھی دستیاب نہیں ہیں۔ دریں اثناء ٹیم کے کوچ ہیلیو سیلمن نے کہا ہیکہ جاکیم لیوکی ٹیم کیلئے ایک بہتر اسکواڈ منتخب کیا جائے گا۔ سلیمن نے کہا کہ وہ جرمنی کے خلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ جیمس ریڈیگرس نے سلیمن کے منصوبوں کے باوجود برازیل کے خلاف کولمبیائی کھلاڑی نے شاندار گول اسکور کیا تھا جبکہ ان کیلئے اسٹار کھلاڑی نیمر کے زخمی ہونے سے بھی مسائل میں اضافہ ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود سلیمن نے برازیل کے کیمرون، چلی، کروشیا اور میکسیکو کے خلاف ان کی حکمت عملی اور نتائج کا اشارہ دیا ہے۔ جرمنی کے خیمہ میں تھامس ملر مینیول نیور اور میٹس ہیمیلس موجود ہیں جوکہ برازیل کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔ فرانس کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلہ میں ہیمیلس نے ہیڈر کے ذریعہ فیصلہ کن گول بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو متواتر چوتھی مرتبہ سیمی فائنل کھیلنے کا ریکارڈ اعزاز دلوایا ہے۔ جرمنی کے خلاف کل کھیلے جانے والے سیمی فائنل مقابلہ سے قبل برازیل نے فیفا سے پرزور اپیل کی ہیکہ وہ میزبان ٹیم کے کپتان تھائیگو سلوا پر عائد پابندی کو ختم کرے تاکہ وہ جرمنی کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ میں میزبان ٹیم کیلئے خدمات انجام دے سکیں۔ برازیل فٹبال کنفیڈریشن (سی بی ایف) نے کہا ہیکہ وہ چاہتے ہیں کہ فیفا میزبان ٹیم کے کپتان سلوا جوکہ متواتر دو زرد کارڈ دکھائے جانے کے بعد تیسرے (سیمی فائنل) مقابلہ میں شرکت نہیں کرسکتے، انہیں اہم مقابلہ میں کھیلنے کی اجازت دی جائے۔ برازیل کے کپتان سلوا نے کولمبیا کے خلاف کوارٹر فائنل مقابلہ میں فیصلہ کن گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو اہم کامیابی دلوائی تھی۔ برازیلی اسوسی ایشن نے فیفا سے مطالبہ بھی کیا ہیکہ وہ برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمر کو زخمی کرنے والے کولمبیائی کھلاڑی جان زونیگا کے خلاف بھی تحقیقات کرے۔ واضح رہے کولمبیا کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلہ میں زونیگا کا پیر لگنے سے زخمی ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء زونیگا کا کہنا ہیکہ انہوں نے دانستہ طور پر نیمر کو زخمی نہیں کیا ہے۔ جو حادثاتی طور پر زخمی ہوئے ہیں اس کے باوجود انہوں نے برازیلی کھلاڑی سے معذرت چاہی ہے۔ برازیل کے کوچ فلپ اسکولاری نے اشارہ دیا ہیکہ برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمر اب جبکہ ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں لہٰذا جرمنی کے خلاف اہم مقابلہ میں ان کے مقام پر میڈ فیلڈر ولین کی شرکت کے امکانات روشن ہے۔ ولین نے جب مقامی ٹیم سے ایک مقابلہ کھیلا گیا تو نیمر کے مقام پر اس مقابلہ میں مظاہرہ کیا تھا لہٰذا امید کی جارہی ہیکہ کل وہ اہم مقابلہ میں جرمنی کے خلاف نیمر کے مقام پر ٹیم میں شامل کئے جائیں گے۔ نیمر کیلئے دیگر متبادل کھلاڑیوں میں ریمیرس، برنارڈ اور ہرنانیس بھی موجود ہیں جن میں کسی کا بھی کوچ انتظام کرسکتے ہیں۔