برازیل میں طوفانی بارش اور سیلاب ،ہزاروں بے گھر

پورتو الیگرے۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں طوفانی بارش اور سیلاب نے ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا۔برازیل کے شہر پورتو الیگرے  میں صرف ایک دن میں ایسی شدید بارش ہوئی کہ ہر طرف جل تھل ہوگیا۔ شہر کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ حکام کے مطابق سیلاب سے 47000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سول ڈیفنس کے اہلکار بلڈوزر اور کشتیوں کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکال رہے ہیں اور اب تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔