قومی صدر ایس آئی او منتخب ہونے پر حلقہ مدہول میں خوشی کی لہر
مد ہول /11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) برادر اقبال حسین صدر آل انڈیا ایس آئی او منتخب ہو نے پر حلقہ مدہول میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ان کے بہی خواں مبارک باد پیش کر تے ہوئے نیک تمنائوں کااظہار کیا واضح رہے کہ حلقہ مدہول سے دوسری مر تبہ اسٹو ڈنٹس اسلا مک آر گنا ئزیشن آف انڈیا صدر کیلئے منتخب ہوئے پہلی مرتبہ شہر مدہول سے جناب ملک معتصم خان اور دوسری مر تبہ اقبال حسین جن کا بھینسہ شہر ضلع عادل آباد تلنگانہ اسٹیٹ سے تعلق ہے تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میں آنے کے بعد ایس آئی او انڈیا صدر منتخب ہو نے پر تلنگانہ ریاست کیلئے قابل فخر بات ہے اور اس بات کا اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ تلنگانہ کے نوجوان بھی کسی ریاست سے پیچھے نہیں ہیں واضح رہے کہ جناب اقبال حسین ولدجناب احمد حسین تاجر نیشنل اسکول بھینسہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور انٹر میڈیٹ گور نمنٹ جو نیر کالج بھینسہ اور ڈ ی ایڈ میدک سے کیا بعد ازاں ایم اے ، بی ایڈ کی ڈگری بھی حا صل کی اور ایک خانگی اسکول میں مدرس کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے مدرسہ صباء میں تجوید القرآن کا بھی لکچر دیا کر تے تھے اس طرح مذہبی و سماجی خدمت میں پیش پیش رہا کرتے تھے اب گو رنمنٹ مدرس کی حیثیت سے شہر حید آباد میں خدمت انجام دے رہے تھے اس طرح اسٹو ڈنٹس اسلا مک آر گنا ئزیشن 2008 میں ریجنل سکریڑی اے پی نارتھ 2009 میں ریجنل صدر 2010 تا 2012 زونل سیکریڑی ایس آئی او آند ھرا پر دیش و اڑیسہ، 2013-14 زونل صدر ایس آئی او آندھر اپر دیش و اڑیسہ خدمت انجام دے چکے ہیں اب 2015-16 کیلئے جناب اقبال حسین کو صدرآل انڈیا ایس آئی او منتخب کر نے پر جناب غوث محی الدین امیر مقامی جماعت اسلامی مدہول ، جناب خلیل اختر امیر مقامی بھینسہ ،جناب سیدآصف صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا بھینسہ، جناب تجمل احمدسا بقہ صدر ایس آئی او یونٹ مدہول ،جناب حفیظ خان صدر ایس آئی او بھینسہ ، ملک سلمان صدر مدہول یونٹ ایس آئی او مد ہول سید سر فراز سیکریڑی ایس آئی او یو نٹ بھینسہ ، ارشاد الحق ، سید غو ث ، رضوان خان ، مجاہد ، زبیر کے علاوہ ان کے بہی خواہوں نے انہیں مبارک باد پیش کر تے ہوئے نیک تمنائوں کااظہار کیا ۔