برادرنسبتی نے بہنوائی کا قتل کردیا

حیدرآباد ۔ 22 ؍ فبروری( سیاست نیوز) گاندھی نگر کے علاقہ ممبئی کالونی میں پیش آئے واردات میں برادرِ نسبتی نے اپنے بہنوائی کا قتل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ وجئے کمار ساکن این ٹی آر اسٹیڈیم ممبئی کالونی اپنی بیوی سے اکثر حالت نشہ میں جھگڑا کیا کرتا تھا اور کل بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اس کی ساس کی جانب سے جھگڑے میں مداخلت کی سبب اس سے زدوکوب کیا تھا جس کے نتیجہ میں برادر ِ نسبتی نوین نے برہمی کی حالت میں وجئے کمار پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے سبب وہ فوت ہوگیا ۔ مقامی افراد نے ایمبولنس طلب کر کے اسے دواخانہ منتقل کردیا جہاں پر اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ گاندھی نگر پولیس نے ا س سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔