نظام آباد 25 جون (میل) ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے عہدیداران مسرز لطیف سلیم، سید احمد بخاری، اسرار احمد، حافظ جمیل احمد خان نے عیدالفطر کے موقع پر برادران اسلام کو عید کی مبارکباد دی اور اُمید ظاہر کی کہ مسلمان آپس میں انانیت، اختلافات کو ختم کرتے ہوئے ملک اور قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ایک مثال قائم کریں گے۔