بدنام زمانہ چھ عناصر کے خلاف پی ڈی ایکٹ

قتل ، اقدام قتل اور مجرمانہ سازش کے الزامات ، کمشنر پولیس رچہ کنڈہ
حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے 6 بدنام زمانہ عناصر کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں مجرمانہ سازشوں میں ملوث ان 6 افراد عمر بن حسن باحمید 23 سال حسن بن باحمید 55 سال ، سعید بن عبدالرحیم 22 سال عبداللہ بالحمید 40 سال ساکنان چندرائن گٹہ کے علاوہ حسین بن محسن 23 سال طالب علم حسن بن محسن 22 سال طالب علم ساکنان مغل پورہ حیدرآباد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے اس ٹولی کی غیر سماجی حرکتوں اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ ٹولی چند عرصہ قبل جل پلی میں پیش آئی سنسنی خیز قتل کی واردات میں ملوث تھی ۔ جس میں عمر عمشان کو ہلاک کردیا گیا تھا ۔ ان افراد کے خلاف چندرائن گٹہ میر چوک اور رچہ کنڈہ پولیس حدود میں مقدمات پائے جاتے ہیں جو حیدرآباد پولیس کمشنر کے علاوہ رچہ کنڈہ پولیس حدود میں اپنی غیر سماجی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے ۔ علاقہ میں امن کیلئے اس ٹولی کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا استعمال ضروری تھا جو 5 قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث پائی جاتی ہے اور ان 6 افراد کا تعلق پرانے شہر حیدرآباد سے پایا جاتا ہے ۔