بدنام زمانہ ملزم اور اس کا ساتھی ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار

حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے بدنام زمانہ ملزم اور اس کے ساتھی کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مہلک ہتھیار ضبط کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حبیب محمد عرف سید پاشاہ عرف سید اپنی ٹولی کے رکن مرزا شریف بیگ عرف شریف کے ساتھ مشتبہ حالت میں گھو رہا تھا ۔ ٹاسک فورس کے مطابق یہ لوگ ایک ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرچکے تھے ۔ جنہو ںنے سابق میں کئی مجرمانہ سرگرمیاں سرقہ رہزنی قتل و ڈکیتی کی وارداتیں انجام دی تھیں ۔ حالیہ دنوں میں سید پاشاہ اور مرزا شریف بیگ نے چندرائن گٹہ اور میرپیٹ کے حدود میں ڈکیتی کی دو وارداتیں انجام دی تھیں ۔ سید پاشاہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ زیر التواء ہیں اور ملزمین شدید مطلوب ترین تھے ۔ ساؤتھ زون ٹاسک فورس نے گرفتار ملزمین کو مزید تحقیقات اور کارروائی کیلئے کاماٹی پورہ پولیس کے حوالے کردیا ۔