بدنام زمانہ عادی رہزن عقیل الدین گرفتار

حیدرآباد۔/19 فبروری، ( سیاست نیوز) بدنام زمانہ عادی رہزن عقیل الدین عرف خلیفہ کی گرفتاری کا آج ٹاسک فورس نے اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ 2فبروری کو خلیفہ نے ایل بی نگر پولیس کانسٹبلس کی آنکھ میں مرچ اسپرے ڈال کر حراست سے فرار ہوگیا تھا اور پولیس نے اس کی تلاش میں شدت پیدا کردی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار عادی رہزن سعید حسین عرف لمبا کی ٹولی کا رکن ہے اور 100سے زائد رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور وہ رہزنی کے فوری بعد ممبئی اور دیگر مقامات کو بذریعہ فلائیٹ جایا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خلیفہ کو آج سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کرلیا گیا اور اسے لنگر حوض پولیس کے حوالے کردیا گیا۔