بدنام زمانہ سارق کو سزا و جرمانہ

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بدنام زمانہ عادی سارق اویس احمد کو ایل بی نگر کی ایک عدالت نے 2 سال کی سزا سنائی ہے اور فی کس مقدمہ 800 روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ اویس جو پی ڈی ایکٹ کا سامنا کر رہا تھا کل 35 مقدمات میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ میڈپلی پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کی تھی اور 34 سالہ اویس سنتوش نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے میڈپلی پولیس حدود میں 18 اور اپل حدود میں 15 وارداتیں انجام دی تھیں ۔