بدنام زمانہ سارق فیصل شاہ الجابری گرفتار

ملزم پر 102 مقدمات، ڈی سی پی ویسٹ زون کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 22 نومبر (سیاست نیوز) سنجیوا ریڈی نگر پولیس نے مبینہ طور پر بدنام زمانہ سارق فیصل شاہ الجابری کو گرفتار کرلیا۔ آصف نگر علاقہ سے تعلق رکھنے والا یہ سارق تقریباً 102 مقدمات میں ملوث بتایا گیا ہے۔ اس خصوص میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشورا راؤ نے بتایا کہ فیصل کی پولیس کو کافی دنوں سے تلاش تھی۔ جاریہ سال مارچ میں وہ جیل سے رہا ہوا تھا اور اس کے بعد دوبارہ پھر اسی نے 22 نئے مقدمات وہیں ملوث رہا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ فیصل ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم مکمل کرنے کے بعد سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہوگیا۔ اس کے والد اور بھائی پیشہ سے ڈاکٹرس ہیں اور اس کا تقریباً خاندان سعودی عرب میں مقیم ہے۔ سال 2006ء سے اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔ فیصل شاہ علی الجابری کے قبضہ سے پولیس نے 77 تولہ طلائی زیورات جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا۔ یہ رہزن ضعیف خواتین کو نشانہ بنایا کرتا تھا۔ تنہائی میں ضعیف خواتین کے گلے سے طلائی زیورات کا سرقہ کرنا مبینہ طور پر اس کی عادت ہے۔ پولیس نے فیصل شاہ علی الجابری کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی ویسٹ زون ناگاراجو اے سی پی آصف نگر ڈی سرینواس ڈیٹکٹیو انسپکٹر ایس آر نگر شنکر دیگر موجود تھے۔