مسروقہ مال برآمد ‘ ڈی سی پی ایسٹ زون کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے ایک تین رکنی بدنام زمانہ سارقوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 3 لاکھ روپئے مالیتی الیکٹرانک اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ زون مسٹراے وینکٹیشور راو نے ایک پولیس کانفرنس کے دوران بتایا کہ محمد جاوید 31 سال این راج شیکھر 24سال اور ایم کرشنا 29 سال کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جاوید جو 10 مقدمات میں ملوث ہے 6مرتبہ جیل جاچکا ہے ۔ اس نے سائبر آباد اور حیدرآباد کے حدود میں وارداتیں انجام دی تھیں ۔ راج شیکھر نامی سارق جو نرسا راو پیٹ ضلع گنٹور کا متوطن ہے ۔ ہاسٹلوں سے لیپ ٹاپ کا سرقہ کیا کرتا تھا جو دو مقدمات میں ملوث ہے جبکہ ایم کرشنا نامی سارق جو کاکیناڈا سے تعلق رکھتا ہے ۔چکڑ پلی نلہ کنٹہ ‘گاندھی نگر ‘ کے پی ایچ بی اور ایس آر نگر پولیس کے تحت کارروائی میں جیل جاچکا ہے اور یہ سارق جاریہ سال اپریل میں جیل سے رہا ہوا تھا ۔ پولیس ویسٹ زون اس کارروائی کو ایک بڑی کارروائی تصور کرتی ہے ۔