بدنام زمانہ دو سارقین گرفتار

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) رات کے اوقات مکانات میں سرقہ کرنے والے دو بدنام زمانہ سارقوں کو ایل بی نگر پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4 تولہ طلائی زیورات نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ راجو ساکن چیتنیہ پوری اور 24 سالہ ایم انیل ساکن این ٹی آر نگر ایل بی نگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ دونوں کل 5 واقعات میں ملوث تھے ۔ راجو پیشہ سے مزدور اور انیل آٹو ڈرائیور ہے ۔ رات کے واقت اکثر بڑی کالونیوں اور محلوں میں گھوم پھرتے ہوئے یہ لوگ بند مکانات کی نشاندہی کرتے تھے اور منصوبہ بند طریقہ سے اس مکان میں سرقہ کی واردات انجام دیا کرتے تھے ۔ پولیس نے اس کیس کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حل کرلیا اور تقریباً 65 لاکھ نقد رقم اور 4 تولہ سونا جس کی کل مالیت 7 لا کھ 20 ہزار بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔