حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) لنگر ہاوز پولیس نے کمسن لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں فنکشن ہال کے ملازم کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ قادر باغ میں واقع کے کے فنکشن ہال کے ملازم 45 سالہ محمد عتیق نے اسی علاقہ کے ساکن 9 سالہ کمسن لڑکے سے مبینہ طور بدفعلی کی ۔ لڑکے نے اس گھناؤنی حرکت کے بارے میں اپنے والد کو بتایا جس پر لنگر حوض پولیس نے عتیق کے خلاف شکایت درج کرلیا ۔ پولیس نے کمسن لڑکے کا بیان قلمبند کرکے طبی معائنہ کیلئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا جبکہ عتیق کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے ۔ لنگر حوضپولیس نے ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔