بدعنوان عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی

سرپور ٹاؤن میں منڈل سطح کا عوامی دربار، ایڈیشنل پراجکٹ ڈائرکٹر انجیا کا خطاب
سرپور ٹاؤن۔/14ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر ایم پی ڈی او آفس میں منگل کے روز ای جی ایس اور طمانیت روزگار اسکیم کے تحت کئے گئے عوامی ترقی کاموں کی جانچ پڑتال اور تقابلی معائنہ کیا۔ ایک روزہ عوامی جانچ پڑتال دربار کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس عوامی دربار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایڈیشنل پراجکٹ ڈائرکٹر انجیا، رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں زیڈ پی ٹی سی رام نائیک، منڈل پریشد صدر محترمہ ریکھا ست نارائن، نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد، میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین، انچارج ایم پی ڈی او محترمہ وینا، اسسٹنٹ پی ڈی سدانندم، اے پی او رام موہن راؤ، بی ناگیش، اے پی ایم وینکٹ رمنا کے علاوہ متعلقہ عہدیداروں، سیاسی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس اجلاس کی کارروائی اے جی ایس اے پی او رام موہن راؤ نے کی۔ اس موقع پر سرپور ٹاؤن منڈل کے 12گرام پنچایتوں میں ای جی ایس اور طمانیت روزگار کے تحت کئے گئے تعمیراتی کاموں کی جانچ پڑتال اور تفصیلی طور پر انکوائری کی گئی۔ خصوصا ایس سی اور ایس ٹی علاقوں میں کئے گئے عوامی ترقیاتی کاموں کا بھی تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل پراجکٹ ڈائرکٹر انجیا نے کہا کہ طمانیت روزگار کے تحت کئے جانے والے تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں میں بدعنوانیوں میں ملوث ہونے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر منڈل پریشد محمد سہل احمد نے کہا کہ ضمانت روزگار اور اے بی ایس اسکیم میں ایس سی، ایس ٹی طبقہ کے ساتھ ساتھ مسلم اقلیتوں کو بھی جاب کارڈس کی اجرائی کرتے ہوئے روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور مسلم اقلیتوں کو بھی ضمانت روزگار اسکیم میں مسلمانوں کو بھی تحفظات فراہم کرتے ہوئے ترقیاتی کاموںکی منظوری دینا چاہیئے۔ اس موقع پر مختلف قائدین نے بھی خطاب کیا۔