بدعنوانی کے خلاف تحقیقات مشکوک

یلاریڈی ۔24 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی گرام پنچایت میں فنڈ کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سرپنچ دیویندر ، پنچایت سکریٹری یادگیری کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا جس پر کاماریڈی DLPO مسٹر راملو نے بدعنوانی کی تحقیقات کیں ۔ گرام پنچایت کو منظور ہوئے 68 لاکھ روپئے تیرہویں فینانس سنگم کا فنڈ میں بدعنوانی کی گئی اورفلٹربیڈ میں ڈالی گئی ریت میں الٹ پھیر کے حساب بتائے گئے اور فلٹربیڈ کے پاس موجود ساگوان کے درخت کٹواکر فروخت کرنے کے الزام لگاتے ہوئے مقامی فرد یشونت راو اور مختلف وارڈ ارکان نے ضلع پنچایت آفیسر سے شکایت کی تھی جس پر گزشتہ جمعہ کو DLPO نے تحقیقات کیں لیکن اس روز پنچایت سکریٹری کی عدم موجودگی پر تحقیقات ملتوی کردی گئی تھی ۔ تحقیقات کے مطابق ترہویں فینانس کے تحت انجام دیئے گئے کاموں کا ایم بی ریکارڈ کا عہدیداروں نے معائنہ کیا اور ضبط کر لیا گیا ۔ ریکارڈ میں کئے گئے کام کا معائنہ کرنے کے بعد ضلع پنچایت آفیسر کو رپورٹ دینے کی DLPO نے بات کہی جس پر شکایت کرنے والے نے تحقیقات کو صحیح ڈھنگ سے نہ کرنے کا الزام لگایا ۔ مختلف وارڈ ارکان نے DLPO کو میمورنڈم پیش کیا اس موقع پر EOPRD سبرامنیم بھی موجود تھے ۔ یلاریڈی گرام پنچایت میں بدعنوانی کی خبر سے عوام تشویش کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ فلٹر بیڈ میں آج تک ریت نہ ڈالی گئی جس سے عوام پینے کے شفاف پانی سے محروم ہیں۔