بدعنوانی کے الزام میںکرناٹک اسمبلی سکریٹری ایس مورتی معطل

بنگلور۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک اسمبلی کے سکریٹری ایس مورتی کو بدعنوانی کے الزام میں آج معطل کر دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر مورتی پر 2016-2017 میں سرمائی اجلاس کے دوران فنڈکے غبن کرنے کے الزام کے سلسلے میں اسمبلی اسپیکر رمیش کمار نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ مسٹر مورتی پرٹینڈر طلب کئے بغیر کام کو منظوری دینے کا الزام تھا۔ مسٹر مورتی نے اس سلسلے میں کہا کہ وہ بدعنوانی کے کسی معاملے میں شامل نہیں ہیں اور ان کی مدت کار میں کٹوتی کرنے کے مقصد سے ان کے خلاف بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔