بدعنوانیوں پر مباحث کا چیلنج

تلگودیشم ضلع صدر وجئے رمنا راؤ کی پریس کانفرنس
کریم نگر ۔ /9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگودیشم پارٹی نے ریاستی ٹی آر ایس حکومت کسان ریالی اور ناکامیوں پر ٹی آر ایس قائدین سے کھلے عام مباحث کرنے کاچیالنج کیا ۔ صدر ضلع تلگودیشم پارٹی رمنا راؤ نے یہاں کریم نگر میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں محکمہ زراعت کی جانب سے پچاس فیصد رعایت پر سربراہ کئے گئے ٹریکٹر کے معاملات میں ہوئی دھاندلیوں اور بدعنوانیوں کے بشمول پلینری کے انعقاد کے سلسلے میں دو کروڑ روپئے کے عطیات کی زبردست وصولی اور دیگر بدعنوانیوں پر ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر ریاستی وزیر فینانس جس مقام اور جگہ پر مباحث کرنے کے لئے تیار ہیں ضلع تلگودیشم وہاں آئے اور مباحث کیلئے تیار ہے ۔ ضلع تلگودیشم ریاستی حکومت کی عدم کارکردگی اور بدعنوانیوں کو ثابت کرنے تیار ہیں ۔ صدر ضلع تلگودیشم نے الزام عائد کیا کہ زرعی اغراض کے لئے رعایت پر ٹریکٹرس کی منظوری ارکان اسمبلی کے رشتہ داروں ، زیڈ پی ٹیز برسراقتدار پارٹی قائدین کو دیتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ اس تعلق سے ٹی ڈی پی کے ہاں ثبوت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ غیر موسمی بارش ژالہ باری سے ضلع میں تیار کھڑی فصلیں تباہ ہوگیئں ویسے ہی متعلقہ ایم ایل اے وزیر کے ٹی آر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ متاثرہ کسانوں کو معاوضہ کی ادائیگی کے انتظامات کئے جائیں اور اس علاقے کو قحط زدہ علاقہ قرار دیا جائے اور کسانوں کو دیئے جارہے معاوضہ کی رقم میں اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین معاوضہ اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے والی ریاستی حکومت اس جانب کیوں توجہ نہیں دیتی جبکہ تباہ شدہ آم کی فصل کے لئے معاوضہ میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر ضلع تلگودیشم نے سوال کیا کہ دلتوں کو دو کمروں کے مکان کا کیا ہوا ؟ انہوں نے کہا کہ ضلع میں گرائینائٹ تاجروں کا کاروبار زوروں پر ہے برسراقتدار پارٹی نے پلینری کے کام پر کروڑوں روپئے چندہ اکٹھا کیا ہے ۔ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا کیا ہوا ۔ ان موضوعات پر تلگودیشم پارٹی ٹی آر ایس قائدین کے ساتھ کھلے مباحث کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے آر ٹی سی ہڑتال کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس قائدین کے وزراء نے آر ٹی سی سے جو وعدہ کئے تھے ریاستی حکومت کو چاہئیے کہ وہ وعدے پورے کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب 100 ملازمین کو بھی ہڑتال پر جانے کے لئے مجبور ہونا پڑرہا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں ٹی ڈی پی قائدین اے ترنگا راؤ ، کے آگیا ، کے ناگیا ، جی رمیش ، وینکٹیش و دیگر موجود تھے ۔