بددعا کرنے والے مسافر کو طیارے سے اتار دیا گیا

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسلام آباد ایرپورٹ پر پرواز سے قبل مسافر کو بددعا کرنے پر طیارے سے اتار دیا گیا۔ ایرپورٹ ذرائع کے مطابق خلیل نامی مسافر آسٹریلیا جانے کیلئے اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز میں سوار ہوا اورجہاز میں داخل ہوتے ہی جہاز گرنے کی بددعا کرنا شروع کردی۔ مسافر کی بددعا کرنے سے طیارے میں موجود لوگوں میں خوف کی لہڑ دوڑ گئی اور جہازکا عملہ بھی پریشان ہوگیا۔ بعدازاں پائلٹ نے ایرپورٹ سیکوریٹی فورس (اے ایس ایف) کو طلب کیا اور مسافر خلیل کو جہاز سے اتروادیا۔