پونے۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف 333 رنز کی شکست کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران یہ ہمارا بدترین بیٹنگ مظاہرہ ہے۔ کوہلی نے مزید کہا کہ حریف ٹیم نے ہمیں ہر شعبہ میں مات دی ہے، جبکہ ہم نے دو سیشنوں میں انتہائی ناقص مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان کو پونے ٹسٹ میں اندرون تین دنوں میں ہی بدترین شکست برداشت کرنی پڑی جس کے بعد کوہلی نے کہا کہ مہمان ٹیم نے وکٹ کا ہم سے بہتر استعمال کیا ۔ کوہلی نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس شکست کے باوجود میزبان ٹیم بہتر واپسی کرے گی۔