بدایوں۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )یوپی پولیس نے مبینہ دو بہنوں کی اجتماعی عصمت ریزی کی سی بی آئی تحقیقات کرنے کا تحریری مطالبہ وصول ہوا ہے جو دونوں لڑکیوں کے ارکان خاندان نے پیش کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک مکتوب آج مرکز کو روانہ کیا گیا ۔ ریاستی ڈی جی پی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت نے قبل ازیں متاثرین کے ارکان خاندان کا معاملے کی سی بی آئی تحقیقا ت کا مطالبہ مرکز کو روانہ کردیا تھا ۔ ڈی جی پی اے ایل بنرجی نے جو چیف منسٹر اکھلیش یادو کی ہدایت پر بدایوں کا دورہ کررہے ہیں کہا کہ سی بی آئی تحقیقات کا تحریری مطالبہ ریاستی حکومت آج ہی مرکز کو روانہ کردے گی ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ مسلح گارڈس متاثرین کے ارکان خاندان کی حفاظت کیلئے ضروری ہونے کی صورت میں تعینات کئے جائیں گے اور ارکان خاندان کو اسلحہ کے لائیسنس بھی جاری کئے جائیں گے ، مقدمہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔ دریں اثناء متاثرہ لڑکیوں کے ایک چچا نے الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ملزمین کو قبل ازیں اُن کے ساتھ تکرار کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ انھوں نے لڑکیوں کو آتشی اسلحہ سے دھمکایا بھی تھا اور واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے ۔ ڈی جی پی نے وضاحت کی کہ پولیس اجتماعی عصمت ریزی معاملے میں ملوث نہیں ہے ۔ ارکان خاندان پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرواچکے ہیں۔