کریم نگر /30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواضعات میں بخاروں کے تدارک کیلئے صفائی کے اقدامات کریں ۔اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ٹی نمبیا نے پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ڈائل یوور کلکٹر پروگرام منعقد کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس موقع پر ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام منعقد کریت ہوئے یہ بات کہی ۔ اس موقع پر دھرم پوری منڈل مستقر سے کے رمیش نے فون کے ذریعہ بتایا کہ 100 سے زیادہ افراد زہریلی بخار میں مبتلا ہوکر کریم نگر پرتھیما ہاسپٹل و دیگر دواخآنوں میں علاج کروا رہے ہیں ۔ جس میں سے 30 سے زائد لوگوں کے پلیٹ لیٹس میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ جس میں سے دو لوگ فوت ہوچکے ہیں ۔ اس کی وجہ صاف صفائی میں کمی ہے ۔ طبی عہدیداران کی تساہلی بھی کہنے پر فوری اے جے سی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دھرم پوری کے علاوہ ضلع کے تمام مواضعات میں مکمل سطح پر صاف صفائی کے اقدامات کرنے ، بلیچنگ پاوڈر کا چھڑکاؤ کرنے ، پینے کے پانی کو کلورونیشن کرنے کی ہدایت کی ۔ اسی طرح دھرم پوری میں خصوصی میڈیکل ٹیموں کے بھیج کر سب کو طبی جانچ منعقد کرکے ادویات کی تقسیم انجام دینے ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت عہدیداار کو احکامات دینے ملاپور منڈل دیگونٹہ سے نرہری نے کیا ۔ ایس سی کارپوریشن کی جانب سے لون کی منظوری دی گئی ۔ لیکن بینک عہدیداران نے رقم نہیں آئی کہہ رہے ہیں کہنے پر حکومت سے فنڈس منظور نہیں ہوئے ۔ فنڈس آنے کے ساتھ ہی اقدامات کئے جائیں گے ۔ پداپلی سے این ڈی تیواری نے کہا کہ نگر پنچایت انتخابات میں پرچہ نامزدگی کے وقت داخل کی گئی ۔ ضمانت واپس نہیں دی گئی کہنے پر کمشنر کو ہدایت دے کر دلوانے کا تیقن دیا ۔ اس طرح موصول 6 فون کالس کی یکسوئی کیلئے راہ ہموار کی گئی ۔ اس پروگرام میں ضلع ریونیو عہدیدار ویرا برہمیا ، ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ڈائرکٹر وجئے گوپال و دیگر ضلعی عہدیداران نے شرکت کی ۔